شمالی بھارت

گیٹ سے چھلانگ لگاکر اکھلیش یادو نے جئے پرکاش کے مجسمہ کی گلپوشی کی

ایس پی نے اسے وقار کا مسئلہ بنا لیا اور آج دوپہر پارٹی صدر اکھلیش یادو اپنے حامیوں کے ساتھ جے پی این آئی سی پہنچ گئے اور بند گیٹ کو چھلانگ لگا کر مجسمے پر گلپوشی کی۔

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے چہارشنبہ کو سیکورٹی وجوہات سے بند کئے گئے جئے پرکاش نارائن انٹرنیشنل سنٹر( جے پی این آئی سی) کے گیٹ کو پھاند کر سماج وادی لیڈر کے مجسمے پر گلپوشی کی۔

متعلقہ خبریں
”لی ہے، پی ڈی اے نے انگڑائی‘ بی جے پی کی شامت آئی“۔ اکھیلیش یادو کا نعرہ
جئے پال ریڈی، گاندھی ازم کا نشان، ریونت ریڈی کا خراج
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
مسلم رکن اسمبلی کے دورہ کے بعد مندر کو گنگاجل سے دھویا گیا (ویڈیو)
بی جے پی، بھگوان رام کی مارکٹنگ کررہی ہے:موریہ

لوک نائیک جئے پرکاش نارائن کی جینتی کے موقع پر ایس پی نے لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) کو خط لکھ کر جے پی این آئی سی احاطے میں لگے مجسمے پر گلپوشی کی اجازت طلب کی تھی جسے آج صفائی اور سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت نہیں دی گئی تھی۔

 ایس پی نے اسے وقار کا مسئلہ بنا لیا اور آج دوپہر پارٹی صدر اکھلیش یادو اپنے حامیوں کے ساتھ جے پی این آئی سی پہنچ گئے اور بند گیٹ کو چھلانگ لگا کر مجسمے پر گلپوشی کی۔

اس سے پہلے یادو نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اجازت نہ دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا’عظیم سماج وادی نظریہ ساز، سماجی انصاف کے مضبوط ترجمان لوک نائیک جئے پرکاش نارائن کی جینتی پر اب کیا ایس پی کوگلپوشی کرنے سے روکنے کے لئے یہ ٹن کی چادریں لگا کر جے پی این آئی سی کا راستہ روکا جارہا ہے۔

 سچ یہ ہے کہ بی جے پی لوک نائیک جئے پرکاش جی کے بدعنوان، بیکاری۔بےروزگاری اور مہنگائی کے خلاف چھوڑی گئی تحریک کی یاد کو دوہرانے سے ڈر رہی ہے کیونکہ بی جےپی اقتدار میں تو بدعنوانی ، بے کاری۔بے روزگاری اور مہنگائی تب سے کئی گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا’ اب کیا گلپوشی کے لئے بھی جئے پرکاش نارائن جی کی طرح’مکمل انقلاب’ کی اپیل کرنی پڑے گی۔ اگر بی جےپی کو یہی منظور ہے تو یہی صحیح ۔

بعد میں ایس پی کے آفیشیل ایکس ہینڈل سے تصاویر کے ساتھ پوسٹ کیا گیا’ جے پی این آئی سی پر تالاڈال کر بھی سماج وادیوں کو نہیں روک پائی متکبر حکومت، قومی صدر اکھلیش یادو نے جے پی این آئی سی میں لوک نائیک جئے پرکاش نارائن کے مجسمے پر گلپوشی کی۔ بی جے پی حکومت کی تانا شاہی کے خلاف سماج وادی لوگ لڑتے رہیں گے۔