تلنگانہسوشیل میڈیا

پون کلیان نے کے ٹی آر کے ہینڈلوم چالینج کو قبول کرلیا

فلمی اداکارو سیاست داں پون کلیان نے اتوار کے روز تلنگانہ کے وزیر انڈسٹری کے تارک راما راؤ کے ہینڈلوم کپڑے زیب تن کرنے کے چالینج کو قبول کرلیا ہے۔

حیدرآباد۔: فلمی اداکارو سیاست داں پون کلیان نے اتوار کے روز تلنگانہ کے وزیر انڈسٹری کے تارک راما راؤ کے ہینڈلوم کپڑے زیب تن کرنے کے چالینج کو قبول کرلیا ہے۔

جنا سینا پارٹی کے لیڈر نے ٹوئٹر پر کے ٹی آر کے اس چالینج کو قبول کرنے کا اعلان کیا اور کھادی کے کپڑے میں ملبوس اپنی تصاویر کو بھی پوسٹ کیا۔

انہوں نے تحریر کیا کہ وہ، قبول کرتے ہیں۔ رام بھائی کے چالینج کو قبول کرچکے ہیں۔ بنکر (بافندوں) برادری سے خلوص و اظہار یگانگت کے خاطر وہ کے ٹی آر کے چالینج کو قبول کرچکے ہیں۔

ممتاز فلمی اداکار نے تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے قومی صدر و سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد و سابق وزیر بی سرینواس ریڈی اور بی جے پی کے ایم پی، کے لکشمن کو قومی یوم ہینڈلوم کے موقع پر ہینڈلومس کے کپڑوں میں ملبوس تصاویر کو پوسٹ کرنے اور بافندوں کی برادری سے اظہار یگانگت کرنے کیلئے نامزد کیا ہے۔

قبل ازیں راما راو نے اپنے کابینی رفیق وی سرینواس گوڑ کے چالینج کو قبول کیا اور کے ٹی آر نے ہینڈلوم کپڑے پہنے اپنی تصاویر کو پوسٹ کیا۔ کے تارک راما راو نے تحریر کیا کہ وہ ہر ہفتہ ہینڈلوم ملبوسات نہ صرف زیب تن کرتے ہیں بلکہ ان ملبوسات کی باقاعدگی کے ساتھ تشہیر بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے صنعت کارآنند مہندرا، سابق کرکٹر سچن تنڈولکر اور پون کلیان کو چالینج کیا۔ پون نے کے ٹی آر کے چالینج کو قبول کرتے ہوئے ہینڈلوم کے کپڑوں میں ملبوس اپنی تصاویر کو ٹوئٹر پر پوسٹ بھی کیا۔

سرینواس گوڑ نے اس چالینج کو قبول کرنے کیلئے میگا اسٹار چرنجیوی، بیڈ منٹن اسٹار پی وی سندھو اور کے ٹی آر کو نامزد کیا تھا۔ دریں اثنا کے ٹی آر نے نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر بنکر برادری کو مبارکباد دی۔