پہلی صف افضل ہے یا امام سے قریبی جگہ ؟ 

حدیث میں صفِ اول کی فضیلت آئی ہے اور صفِ اول میں امام سے متصل پوری لائن شامل ہے ،خواہ وہ نسبتًا امام سے دور ہی کیوں نہ ہو

سوال:- صف اول کا ثواب زیادہ ہے ، اگر مسجد بہت وسیع ہو اور امام کی آواز نہ پہنچ سکتی ہو ، تو صف اول کو ترجیح دی جائے ، یا صف دوم میں امام سے قربت حاصل کی جائے؟ (کریم الدین، پھول باغ)

جواب:- حدیث میں صفِ اول کی فضیلت آئی ہے اور صفِ اول میں امام سے متصل پوری لائن شامل ہے ،خواہ وہ نسبتًا امام سے دور ہی کیوں نہ ہو۔

اس لیے صفِ دوم میں وہ فضیلت حاصل نہیں ہو سکتی ، رہ گئی امام کی آواز جہاں پہنچتی ہو وہاں نماز پڑھنے کی فضیلت ، تو اگر دوری کی وجہ سے آواز نہیں پہنچ پاتی تو ایک تو اسے عبادت میں سبقت کا شرف حاصل ہوا ، اور دوسرے آواز نہ پہنچنے کی وجہ سے یکسوئی اور دلجمعی حاصل کرنے میں مشقت بھی اٹھائی اور عبادت میں شریعت کے دائرہ میں رہتے ہوئے جس قدر مشقت ہوگی ، اسی قدراجر میں اضافہ ہوگا ، اس لیے بہر حال صفِ اول کی فضیلت زیادہ ہے۔ (بخاری، حدیث نمبر: ۷۲۰)

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button