شمالی بھارت

وزرائے داخلہ کی میٹنگ میں ممتا بنرجی شرکت نہیں کریں گی

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جو محکمہ داخلہ کی انچارج بھی ہیں‘ مرکز کی جانب سے ہریانہ کے سورج کنڈ میں طلب کردہ وزرائے داخلہ کے 2 روزہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

کولکتہ: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جو محکمہ داخلہ کی انچارج بھی ہیں‘ مرکز کی جانب سے ہریانہ کے سورج کنڈ میں طلب کردہ وزرائے داخلہ کے 2 روزہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاستی حکومت‘ محکمہ داخلہ کے سکریٹری بی پی گوپالیکا یا ڈائرکٹر جنرل پولیس منوج مالویہ کو بھی روانہ نہیں کرے گی۔

تاہم ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل(ہوم گارڈ) نیرج کمار سنگھ کو چنتن شیور میں شرکت کے لئے روانہ کرے گی۔

نئی دہلی میں مغربی بنگال کے ریسیڈنٹ کمشنر رام داس مینا بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ تہواروں کا وقت ہے اور کئی تقاریب منعقد ہونے والی ہیں۔