چندرائن گٹہ میں دیوار منہدم، خاتون زخمی

مسلسل بارش کی وجہ سے پرانے شہر کے چندرائن گٹہ میں آج ایک مکان کی دیوار منہدم ہونے سے پروین بیگم زوجہ محمد عمر زخمی ہوگئیں۔

حیدرآباد: مسلسل بارش کی وجہ سے پرانے شہر کے چندرائن گٹہ میں آج ایک مکان کی دیوار منہدم ہونے سے پروین بیگم زوجہ محمد عمر زخمی ہوگئیں۔

یہ واقعہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں جہانگیرآباد (بنڈلہ گوڑہ منڈل) میں آج صبح میں پیش آیا۔

زخمی پروین بیگم کے ہاتھوں میں فریکچر آیا ہے اوروہ عثمانیہ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button