کرناٹک کے بی جے پی رکن اسمبلی کی اقلیتوں کودھمکی

پریتم گوڑا کاایک ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوا ہے جس میں وہ مسلمانوں سے یہ کہتے نظرآرہے ہیں کہ اگروہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیں تووہ ان کیلئے کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دیں گے۔

بنگلورو: بی جے پی کے کرناٹک کے رکن اسمبلی پریتم گوڑا کاایک ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوا ہے جس میں وہ مسلمانوں سے یہ کہتے نظرآرہے ہیں کہ اگروہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں انہیں ووٹ نہ دیں تووہ ان کیلئے کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دیں گے۔

عوام نے ان ریمارکس پر سخت تنقیدکی ہے۔ ہاسن کے رکن اسمبلی پریتم گوڑانے ہاسن میں مسلمانوں کے غلبہ والے علاقے سری نگرکالونی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھاکہ گذشتہ چارسال کے دوران انہوں نے تمام برادریوں کے ارکان کواپنا بھائی سمجھاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اگرمسلمان ان کے گھرآتے ہیں تووہ انہیں کافی پیش کریں گے لیکن ترقیاتی سرگرمیوں کویقینی نہیں بنائیں گے اوران کی ضرورت کوپورا نہیں کریں گے۔ پریتم گوڑانے کہاکہ میں آپ کے ساتھ بھائیوں جیسامساوی سلوک کرتارہوں گالیکن 2018 کے اسمبلی انتخابات اوربلدی انتخابات میں آپ نے مجھے ووٹ نہیں دیاہے۔

پارلیمانی انتخابات میں بھی آپ نے بی جے پی کوووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرہیں۔ اگرآپ کی اجرت نہ دی جائے تو آپ برہم ہوجائیں گے۔ آپ کے خیال میں اگرمجھ سے کام لینے کے بعد بھی آپ مجھے ووٹ نہ دیں تو کیامجھے برانہیں لگے گا؟۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button