کشمیر فائلز کے طرز پر رضاکاروں پر تین‘ تین فلمیں بنانے کے اقدامات

مانناہے کہ رضاکاروں کی جانب سے جوظلم ڈھائے گئے ہیں وہ کشمیر میں پنڈتوں پر ڈھائے گئے مظالم سے زیادہ ہولناک تھے۔

حیدرآباد: سابق ریاست حیدرآبادمیں نظام دور حکومت میں رضاکاروں کے موضوع پر تین‘ تین فلمیں بنائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمارنے کہا کہ تھا کہ کشمیر فائلز کے طرز پر رضاکار فائلز فلم بنائی جائے گی۔

اب اطلاعات کے مطابق ایک ہی پس منظر کو لے کرتین فلمیں بنائی جارہی ہیں۔

تلگو فلموں کے مشہور ڈائرکٹرایس ایس راج مولی کے والد رکن راجیہ سبھا وجیندرپرساد کی جانب سے ایک‘ فلم کشمیر فائلز کے پروڈیوسر ابھیشیک اگروال کی جانب سے ایک اور مشہور بی جے پی قائد‘رضا کاروں کے موضوع پرفلم بنانے جارہے ہیں۔

ان لوگوں کا مانناہے کہ رضاکاروں کی جانب سے جوظلم ڈھائے گئے ہیں وہ کشمیر میں پنڈتوں پر ڈھائے گئے مظالم سے زیادہ ہولناک تھے۔

دوسری طرف صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار کا کہنا ہے کہ رضا کارفائلز فلم بنانے کا مقصد چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤاور ان کے فرزند کے ٹی راماراؤ کی حقیقت کا پردہ فاش کرناہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button