شمالی بھارت

فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری

میونسپل کارپوریشن کی ایک ایگزیکٹیو میٹنگ میں آج فیروزآباد کا نام بدل کر چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس تجویز کو دوسری مرتبہ منظوری دی گئی ہے۔

فیروزآباد: میونسپل کارپوریشن کی ایک ایگزیکٹیو میٹنگ میں آج فیروزآباد کا نام بدل کر چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس تجویز کو دوسری مرتبہ منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
1974 کے قتل کیس میں 80 سالہ ملزم کوسزائے عمر قید
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام
بچے کے ساتھ بدفعلی
طالبہ کو ہراساں کرنے پر مسلم ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا
بریلی میں اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ، 8 افراد کے خلاف کیس درج

اگست 2021 میں اس تجویز کو ضلع پنچایت کی میٹنگ میں بھی منظوری دی گئی تھی۔ اس معاملہ میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے بلاک چیف لکشمی نارائن نے کہاکہ بورڈ کو یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ فیروزآباد کا نام بدل کر چندرا نگر کردیا جائے۔

بعد ازاں فیروزآباد کا نام بدل کر چندر نگر رکھنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ میونسپل کارپویشن کی ایگزیکٹیو میٹنگ میں 12 کے منجملہ 11ارکان نے اس کی تائید کی اور اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

اس تجویز کو منظوری کیلئے حکومت کو بھیجا گیا ہے۔ حکومت سے منظوری حاصل ہونے کے بعد فیروزآباد کو چندرانگر کے نام سے جانا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیروزآباد کا نام مغل شہنشاہ اکبر کے کمانڈر فیروزشاہ کے لڑکے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ علی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔