جرائم و حادثات

گاڑیوں کا سارق گرفتار۔ 3 موٹر سائیکلیں برآمد

اسپیشل زونل کرائم ٹیم ساؤتھ زون سی سی ایس نے گاڑیوں کے سارق کوگرفتارکرلیا۔ ان کے قبضہ سے دوپہیہ والے3 گاڑیوں کوضبط کرلیا۔

حیدرآباد: اسپیشل زونل کرائم ٹیم ساؤتھ زون سی سی ایس نے گاڑیوں کے سارق کوگرفتارکرلیا۔ ان کے قبضہ سے دوپہیہ والے3 گاڑیوں کوضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے پریس نوٹ کے بموجب فلک نما علاقہ کا ساکن23 سالہ محمداکرم عرف چوراکرم کے خلاف پہلے سے ہی سرقہ کے 24 وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔

ملزم کے قبضہ سے 3موٹرسیکلیں برآمد کرلی گئیں جس کی جملہ ماکیت 3لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

ملزم کو مزید کاروائی کیلئے ہمایوں نگر پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

اس کیس میں انسپکٹر وی آنند کشورکی نگرانی میں ضیاء الحق، محمد سیف محی الدین، وکرم، عبدالسعید‘ مظہر، سری سیلم، چندرشیکھر، سری کانت، وینو اورسریش نے ملزم کی گرفتاری میں اہم رول ادا کیا۔