حیدرآباد

سابق صدر پردیش کانگریس ڈی سرینواس سخت علیل، اسپتال میں داخل

ڈی سرینواس کو ماضی میں برین اسٹروک ہوا تھا اور وہ فالج کا شکار بھی تھے۔ ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ خصوصی ڈاکٹروں کی ٹیم ان علاج کر رہی ہے۔

حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق صدرکانگریس ڈی سرینواس شدید علیل ہو گئے۔ ان کے ارکان خاندان نے انہیں حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل کروایا جہاں وہ فی الحال آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت

وہ پچھلے کچھ عرصہ سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ ڈی سرینواس کو ماضی میں برین اسٹروک ہوا تھا اور وہ فالج کا شکار بھی تھے۔ ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ خصوصی ڈاکٹروں کی ٹیم ان علاج کر رہی ہے۔

انہیں شہر کے سٹی نیورو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ اسی دوران ہاسپٹل انتظامیہ نے ڈی سرینواس کی صحت پر ایک میڈیکل بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے کئی اعضائے رئیسہ کام نہیں کررہے ہیں اور ان کی حالت فی الحال نازک ہے۔ آئی سی یو میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔