ہندو‘ بڑا بے ہودہ لفظ‘ کانگریس قائد کے ریمارک پر تنازعہ

کارگزار صدر پردیش کانگریس ستیش جرکی ہولی نے یہ ریمارک کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا کہ لفظ ہندو کے معنی بڑے بے ہودہ ہیں۔

نپانی (کرناٹک): کارگزار صدر پردیش کانگریس ستیش جرکی ہولی نے یہ ریمارک کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا کہ لفظ ہندو کے معنی بڑے بے ہودہ ہیں۔

انہوں نے اتوار کے دن یہاں مانوبندھوتوا ویدیکے کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہندو ہندوستانی لفظ نہیں ہے بلکہ فارسی ہے۔

ایسے میں آپ اسے کیسے قبول کرسکتے ہیں؟ اس پر بحث ہونی چاہئے۔

آپ واٹس ایپ اور وکی پیڈیا پر چیک کرسکتے ہیں‘ آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ لفظ کہاں سے آیا ہے۔ ہم پر یہ لفظ کیوں تھوپا گیا۔

لفظ ہندو کے معنی بڑے بے ہودہ ہیں۔ معنی جان کر آپ شرمندہ ہوجائیں گے۔ تنازعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور جرکی ہولی حریف جماعتوں کی تنقیدوں کا نشانہ بن گئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button