یوپی میں 2 دلت بہنوں کی عصمت ریزی اور قتل

دو کمسن دلت بہنوں کی یہاں عصمت ریزی اور قتل کے سلسلہ میں آج 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

لکھیم پور کھیری(یوپی): دو کمسن دلت بہنوں کی یہاں عصمت ریزی اور قتل کے سلسلہ میں آج 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

15 اور 17 سال عمر کی یہ لڑکیاں چہارشنبہ کے روز نگہاسن پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اپنے مکان سے تقریباً ایک کیلو میٹر دور گنے کے کھیت میں درخت سے لٹکی پائی گئی تھیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کی توثیق ہوئی ہے کہ لڑکیوں کی عصمت ریزی کی گئی اور انہیں گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں لڑکیاں چہارشنبہ کی دوپہر 2 ملزمین جنید اور سہیل کے ساتھ اپنے گھر سے روانہ ہوئی تھیں۔ لکھیم پور کھیری کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجیو سمن نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جنید اور سہیل نے لڑکیوں کی عصمت ریزی کرنے کے بعد ان کا گلا گھونٹنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایس پی نے یہ بھی کہا کہ جنید اور سہیل کے دونوں بہنوں کے ساتھ تعلقات تھے۔ ایس پی سمن نے بتایا کہ ہم نے رات دیرگئے کارروائی کرتے ہوئے جنید‘ سہیل‘ حفیظ الرحمن‘ کریم الدین‘ عارف اور چھوٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔

جنید کو آج صبح تقریباً 8:30 بجے ایک انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا گیا۔ اس جرم میں استعمال کی گئی موٹرسیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے دیسی ساختہ پستول اور گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس پرشانت کمار نے بتایا کہ انکاؤنٹر میں جنید زخمی ہوگیا۔ نعشیں لڑکیوں کے خاندان کے حوالہ کردی گئی ہیں جو اِن کی آخری رسومات انجام دیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button