حیدرآبادسوشیل میڈیا

امیت شاہ کا نام تبدیل کریں۔ شاہ، فارسی لفظ

ریاستی سکریٹری سی پی آئی تلنگانہ کے سامبا شیوا راؤ نے بی جے پی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ ملک میں کئی شہروں کے مسلم اور کرسچن نام تبدیل کرنے سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام تبدیل کریں۔

حیدرآباد: ریاستی سکریٹری سی پی آئی تلنگانہ کے سامبا شیوا راؤ نے بی جے پی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ ملک میں کئی شہروں کے مسلم اور کرسچن نام تبدیل کرنے سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام تبدیل کریں۔

شاہ مسلم نام ہے۔ یہ لفظ فارسی زبان کا ہے۔ کے سامبا شیو راؤ نے آج مخدوم بھون میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قائدین اپنے سیاسی مفاد کی خاطرمسلم نام کریم نگر تبدیل کرتے ہوئے اسے کری نگر سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں ان کی یہ حرکت صحیح نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق مسلم حکمرانوں محمود غزنوں اور محمد غوری اور اورنگ زیب نے نام تبدیل کئے تھے اگر بی جے پی بھی ان کے نقش قدم پر چلے گی تو اُن میں اور تمہارے میں کیا فرق رہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال2014 کے انتخابات میں عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ہر سال 2لاکھ نوجوانوں کو روز گار دینے، بیرونی ممالک میں جمع کالا دھن ملک واپس لانے اور ملک کے ہر شہری کے اکاونٹ میں 15لاکھ روپے جمع کرانے کے علاوہ کئی دعوے کئے تھے۔ بی جے پی کے 8سالہ دور اقتدار میں ان وعدوں پر عمل آوری پر توجہ نہیں دی گئی۔

اس کے برخلاف صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے نے ریاستی حکومت پر عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے بنڈی سنجے کو مشورہ دیا کہ وہ اس سلسلہ میں تلنگانہ سے سوال کرنے کے بجائے مرکزی حکومت سے استفسار کریں۔ پریس کانفرنس میں سکریٹری قومی سی پی آئی و سابق رکن پارلیمنٹ سید عزیز پاشاہ بھی موجود تھے۔