امریکہ و کینیڈاسوشیل میڈیا

انسٹاگرام خدمات دنیابھر میں مسدود‘صارفین کودشواری

انسٹاگرام نے ٹوئٹ کیاکہ ہم اس بات سے واقف ہیں کہ آپ میں چند افراد کواپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔

واشنگٹن: میٹا پلیٹ فارمس ان کارپوریشن کے انسٹاگرام نے آج کہاکہ وہ اس مسئلہ کاجائزہ لے رہاہے جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین اپلیکیشنس تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

بعض معاملات میں خدمات کی مسدودی کے سبب انسٹاگرام صارفین کے کھاتے معطل ہوگئے۔

ایک صارف نے کہا معطل اکاؤنٹ کودوبارہ کارکرد بنانے انہیں اپنا ای میل اور فون نمبر دوبارہ درج کرنا پڑا۔

انسٹاگرام نے ٹوئٹ کیاکہ ہم اس بات سے واقف ہیں کہ آپ میں چند افراد کواپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔

ہم اس خرابی کاجائزہ لے رہے ہیں اورآپ سب کوہونے والی زحمت کیلئے معافی چاہتے ہیں۔ انسٹاگرام کے تقریباً7 ہزار صارفین متاثر ہوئے۔