حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد کا بھارت میں انضمام‘ مسلمانوں کیلئے فخرکا باعث: اسد اویسی

بیرسٹراسدالدین اویسی کی قیادت میں سابق ریاست حیدرآبادکے انڈین یونین میں انضمام کے 75سال کی تکمیل پر آج پرانا شہرکے علاقہ میرعالم چوراہا تا ڑبن سے تیکل کنٹہ چوراہانواب صاحب کنٹہ تک قومی یکجہتی بائیک ریالی نکالی گئی۔

حیدرآباد: صدرکل ہندمجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ بیرسٹراسدالدین اویسی کی قیادت میں سابق ریاست حیدرآبادکے انڈین یونین میں انضمام کے 75سال کی تکمیل پر آج پرانا شہرکے علاقہ میرعالم چوراہا تا ڑبن سے تیکل کنٹہ چوراہانواب صاحب کنٹہ تک قومی یکجہتی بائیک ریالی نکالی گئی۔

ریالی میں ہزاروں کی تعدادمیں نوجوانوں نے جوترنگاتھامے ہوئے تھے‘ شرکت کی اور 2بجے دن ریالی کاآغاز ہوا۔ ان کے ہمراہ ارکان اسمبلی محمدمعظم خان‘ احمد پاشاہ قادری‘ممتازاحمدخان‘کوثرمحی الدین‘ عبداللہ بن احمدبلعلہ‘جعفرحسین معراج اور کارپوریٹرس موجودتھے۔ب

یرسٹراویسی اپنے رفقاء کے ساتھ پیدل روانہ ہوئے ان کے آگے اورپیچھے بائیک سوار نوجوانوں کا جم غفیر تھا جونعرہ تکبیر اللہ اکبر‘ ہندوستان زندہ باد‘ اسدالدین اویسی اور اکبرالدین اویسی زندہ باد کے نعرے بلند کررہے تھے۔ جگہ جگہ مقامی قائدین اور کارپوریٹرس ریالی کااستقبال کررہے تھے۔

ریالی براہ تاڑبن چوراہا‘خواجہ پہاڑی‘ نواب صاحب کنٹہ‘گڑی کادواخانہ سے تیکل کنٹہ چوراہا پہنچ کرجلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ بیرسٹر اویسی نے پہلے ترنگالہرایا۔ابتداء میں رکن اسمبلی احمدپاشاہ قادری نے خیر مقدمی تقریر صدرمجلس بیرسٹراویسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حیدرآباد ریاست کا انڈین یونین میں انضمام مسلمانوں کے لئے فخر اورمسرت کا باعث ہے۔

17 ستمبر 1947 کوپولیس ایکشن کے بعد نظام دکن کی حکومت کاخاتمہ ہوااور حیدرآباد ریاست بھارت کاحصہ بن گئی۔ چنانچہ مجلس اتحاد المسلمین نے انضمام حیدرآباد کے موقع پر یوم قومی یکجہتی کے طورپر منانے اور ترنگا ریالی نکالنے کااعلان کیاجن لوگوں کا حیدرآباد آزادی میں کوئی حصہ نہیں ہے اورنہ ہی اس وقت ان کا کوئی وجود تھاوہ کل 17ستمبر کو لبریشن ڈے منارہے ہیں۔

ہمیں فخرہے کہ حیدرآباد ہندوستان کاحصہ بن گیا۔ حیدرآباد کے بغیر بھارت ادھوراہے اور حیدرآباد‘ بھارت کے بغیر ادھوراہے۔انہوں نے حیدرآباد کی تاریخ پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انضمام سے قبل حیدرآباد ریاست میں نظام دکن کی حکومت جو 1.60 کروڑ ایکر رقبہ پر مشتمل تھی۔