سوشیل میڈیا

عاپ رکن اسمبلی کو شوہر نے تھپڑ ماردیا (ویڈیو وائرل)

ویڈیو پر نہ تو کور اورنہ ہی ان کے شوہر نے کوئی تبصرہ کیا ہے۔ پنجاب اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن منیشا گلاٹی نے تاہم کہا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے اور اس کا از خود نوٹس لیں گی۔

چنڈی گڑھ/جالندھر: پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان کے تلونڈی سابو دورے سے ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی ایم ایل اے بلجندر کور کو ان کے شوہر نے جھگڑے کے بعد تھپڑ مار دیا۔ کور کے شوہر سکھ راج سنگھ بھی حکمراں پارٹی کے لیڈر ہیں۔

تلونڈی سابو میں ان کے گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید یہ ویڈیو جمعرات سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ 10 جولائی کو پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ ویڈیو کس نے لیک کی یا اصل میں اس واقعہ کو کس نے انجام دیا۔ واقعے کے حوالے سے کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔

ویڈیو میں، تلونڈی سابو سے دو بار اے اے پی ایم ایل اے کوایک بحث کے دوران اپنے شوہر کے پاس آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسٹر سنگھ غصے میں آکر اپنی سیٹ سے اٹھ جاتے ہیں کر انہیں تھپڑ مار دیتے ہیں۔ جوڑے کے پاس کھڑے کچھ لوگ مداخلت کرتے ہیں اور مسٹر سنگھ کو دورکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو پر نہ تو کور اورنہ ہی ان کے شوہر نے کوئی تبصرہ کیا ہے۔ پنجاب اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن منیشا گلاٹی نے تاہم کہا کہ انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے اور اس کا از خود نوٹس لیں گی۔

مان کی قیادت والی اے اے پی حکومت انتخابات کے بعد سے مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔ اتفاق سے وزیر اعلیٰ جمعہ کو بلجندر کے حلقہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس جوڑے نے فروری 2019 میں شادی کی تھی۔ مسٹر سنگھ مبینہ طور پر ماجھا علاقہ کے لئے اے اے پی کے یوتھ ونگ کے کنوینر تھے۔ مسز کور نے 2009 میں پنجاب یونیورسٹی، پٹیالہ سے ایم فل کیا۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ فتح گڑھ صاحب میں ماتا گجری کالج میں انگریزی کی پروفیسر تھیں۔ ایم ایل اے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن موبائل فون سروس میں نہیں ملا۔