سوشیل میڈیایوروپ

لندن میں ملکہ ایلزبتھ دوم کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

ملکہ ایلزبتھ دوم کا تابوت آخری رسومات کے لئے آج جیسے ہی ویسٹ منسٹر ابے لایا گیا‘ بگ بین خاموش ہوگئی۔

لندن: ملکہ ایلزبتھ دوم کا تابوت آخری رسومات کے لئے آج جیسے ہی ویسٹ منسٹر ابے لایا گیا‘ بگ بین خاموش ہوگئی۔

اس موقع پر ہزاروں مہمان موجود تھے اور دنیا بھر میں اسکرینس پر لاکھوں کروڑوں لوگ آخری رسومات کا مشاہدہ کررہے تھے۔

دنیا بھر سے آئے عالمی قائدین‘ برطانیہ کے شاہی گھرانہ کے افراد اور کمیونٹی لیڈرس کی جملہ تعداد لگ بھگ 2 ہزار تھی۔ آخری رسومات ایک گھنٹہ جاری رہیں۔ تابوت گزشتہ چہارشنبہ سے ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا گیا تھا۔

فوج نے کئی دن کی ریہرسل کی۔ برطانیہ میں 2 منٹ کی خاموشی منائی گئی۔ ملکہ ایلزبتھ دوم نے 96 سال کی عمر میں 8 ستمبر کو آخری سانس لی تھی۔