سوشیل میڈیاشمالی بھارت

مسلمانوں کو نشانہ نہ بنایاجائے: مولانا ارشد مدنی

اگر کوئی مدرسہ زمین پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیر ہوا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں اگر حکومت اسے گرادے۔ اُنہوں نے کہاکہ مسلم فرقہ کو دینی مدارس کی جانکاری حکومت کو دینے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

سہارنپور: برزرگ عالم دین مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ حکومت کو مدرسوں کا سروے کرانے کا حق ہے۔ اُنہوں نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ اسے سروے کرالینے دیجئے۔ مجھے اس میں کچھ بھی غلط نہیں دکھائی دیتا۔ مدارس میں کوئی غیر قانونی سرگرمیاں نہیں ہوتیں۔

اگر کوئی مدرسہ زمین پر قبضہ کرکے غیر قانونی تعمیر ہوا ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں اگر حکومت اسے گرادے۔ اُنہوں نے کہاکہ مسلم فرقہ کو دینی مدارس کی جانکاری حکومت کو دینے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

حکومت جو بھی قول متال میں ٹھیک سمجھتی ہے کرسکتی ہے لیکن مسلمانوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔ یہی پیام جارہا ہے اور ہم اس کیخلاف نہیں۔ مولانا نے کہاکہ مدرسے مذہبی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے ہیں۔

لاکھوں مساجد کیلئے ائمہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ائمہ ان ہی مدرسوں سے نکلتے ہیں۔ میں نے مدرسوں سے کہہ دیا ہے کہ حکومت کے تمام سوالات کا جواب دیا جائے۔

مدرسوں کی زمین قانونی ہونی چاہئے۔ اُنہوں نے کہاکہ مدرسوں کے ذمہ داروں سے کہا گیا کہ مدرسوں میں غذاء کی فراہمی کے اچھے اور صاف ستھرے انتظامات ہونے چاہئے۔

دارالعلوم دیوبند میں اتوار کے دن کنونشن میں مختلف مدارس دینیہ/ عربیہ کے تقریباً 500 افراد نے شرکت کی۔ کنونشن میں سروے کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔