تلنگانہسوشیل میڈیا

منچریال میں ریالی، 30 طالبات علیل

یوم تلنگانہ قومی یکجہتی کی سہ روزہ تقاریب کا ریاست بھر میں آج سے آغاز ہوا ہے۔ پہلے دن ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں میں ریالیاں نکالی گئیں جن میں اسکولی بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد: یوم تلنگانہ قومی یکجہتی کی سہ روزہ تقاریب کا ریاست بھر میں آج سے آغاز ہوا ہے۔ پہلے دن ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں میں ریالیاں نکالی گئیں جن میں اسکولی بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

منچریال ٹاؤن میں نکالی گئی اس طرح کی ریالی میں 30 لڑکیاں علیل ہوگئیں۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئیں ان میں سے 20 طالبات گرپڑیں جنہیں فوری علاج کیلئے پرائمری ہیلت سنٹر لے جایا گیا جبکہ مابقی10طالبات کو 108 ایمبولینس کے ذریعہ سیول ہاسپٹل منچریال منتقل کیا گیا جہاں دو طالبات کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ان طالبات کا تعلق ضلع پریشد اسکول سے بتایا گیا ہے۔ منچریال میں گورنمنٹ ڈگری کالج سے تین کیلو میٹر تک ترنگا ریالی نکالی گئی جس میں مختلف اسکولوں کے 5ہزار کے قریب طلبہ شریک تھے۔

پانی او رکھانے کے معقول انتظامات نہیں کئے گئے جبکہ حکومت نے ان تین روزہ تقاریب کیلئے لاکھوں روپے فنڈس منظور کئے ہیں۔