سوشیل میڈیامذہب

نماز میں دانت کی پھنسی ہوئی چیز نگل لینا

اگر کوئی چیز کھاکر نماز کے لئے کھڑے ہوگئے تو بعض دفعہ بے خیالی میں زبان سے پھنسی ہوئی چیز نکالکر نگل جانے کی نوبت آجاتی ہے

سوال:- میرے دانت میں کیڑا لگ جانے کی وجہ سے بڑا سوراخ ہوگیا ہے ، اس میں کھانے پینے کی چیزیں اٹک جاتی ہیں ،

متعلقہ خبریں
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

جب تک وہ نکل نہیں جائے ، بے چینی سی رہتی ہے ، اگر کوئی چیز کھاکر نماز کے لئے کھڑے ہوگئے تو بعض دفعہ بے خیالی میں زبان سے پھنسی ہوئی چیز نکالکر نگل جانے کی نوبت آجاتی ہے ، ایسی صورت میں نماز ٹوٹ تو نہیں جائے گی ؟ (ام ہانی، بالا پور)

جواب:- نماز کے درمیان اگر کوئی چیز باہر سے منھ میں ڈالی جائے اور اسے نماز پڑھنے والا نگل جائے تب تو نگلی ہوئی چیز تھوڑی ہو یا زیادہ، نماز فاسد ہوجائے گی ؛

لیکن دانت میں پھنسی ہوئی چیز یا کوئی بھی ایسی چیز جو نماز شروع کرتے وقت منھ کے اندر موجود رہی ہو، اگر چنے کے دانہ سے کم مقدار کی ہو ، اور اسے نماز کے درمیان نگل گیا تو نماز فاسد نہیں ہوگی ،

اگر چنے کے دانہ کی مقدار ہو یا اس سے زائد ہو اور نماز کی حالت میں نگل جائے ، تو نماز فاسد ہوجائے گی :

ثم اختلفوا فی القلۃ والکثرۃ ، بعضہم قدروا القلیل ، بمادون الحمصۃ (ھندیہ:۱؍۱۲۹)