سوشیل میڈیاشمالی بھارت

وڈودرا میں دلت نوجوان کو زدوکوب، 4 افراد گرفتار

گجرات میں وڈودرا میں ایک دلت نوجوان کو مبینہ طور پر مارپیٹ کے واقعہ کے سلسلہ میں جمعرات کے دن 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جس کا ایک ویڈیو چند دن قبل سوشل میڈیا پر گشت ہوا تھا۔

احمد آباد: گجرات میں وڈودرا میں ایک دلت نوجوان کو مبینہ طور پر مارپیٹ کے واقعہ کے سلسلہ میں جمعرات کے دن 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جس کا ایک ویڈیو چند دن قبل سوشل میڈیا پر گشت ہوا تھا‘ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات کہی۔

چہارشنبہ کے دن وڈودرا تعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق 7 افراد نے 11 دسمبر کو دلت نوجوان الپیش پارمر کو اس وقت مارپیٹ کی جب وہ سیواسی کنال روڈ کے قریب ایک لڑکی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ پارمر کی شکایت کے مطابق 7 افراد نے کسی اشتعال انگیزی کے بغیر اسے برابھلا کہا اور لوگوں کے سامنے ایک بلٹ سے مارا۔ پارمر نے دعویٰ کیا کہ وہ پولیس سے رجوع نہیں ہوا کیونکہ حملہ آوروں نے خاموش رہنے کیلئے دھمکی دی تھی۔

مگر اس نے ویڈیو کے بعد کیس درج کرانے کا فیصلہ کیا جس میں ملزمین کو اسے مکے اور لاتیں مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت ہوگیا۔ شکایت کے مطابق ملزمین نے اس انتباہ کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کیا تھا کہ یہ انجام اُن لوگوں کا ہوگا جو ہمارے لائیو (ٹیلی کاسٹ) کے دوران منفی ریمارکس کرتے ہیں۔

یہ ویڈیو جئے راجپوتانا کے نعرہ کے ساتھ ختم کیاگیا۔ عہدیدار نے مزید کہاکہ یہ تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیاپارمر کو لڑکی کا دوست ہونے یا سوشل میڈیا لائیو ٹیلی کاسٹ کے دوران چند ریمارکس پر مارا پیٹا گیا۔وڈودرا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہن آنند نے کہاکہ ہم نے 7 میں سے 4 ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

ان میں سے 2 راجپوت ہیں اور دیگر دو پسماندہ طبقات کے زمرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔انہیں عنقریب باضابطہ طور پر گرفتار کیا جائے گا۔ تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کے ساتھ ساتھ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل (مظالم کے تدارک) ایکٹ کی دفعات کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں۔

دریں اثناء گجرات کانگریس کے ورکنگ صدر و دلت رکن اسمبلی جگنیش میوانی نے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ہجوم کی جانب سے ایک دلت نوجوان کو لنچنگ کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر حملہ کے ویڈیو کے بارے میں کہاکہ یہ واقعہ اس لئے رونما ہوا کیونکہ گجرات حکومت نے دلتوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات نہیں کئے