حیدرآبادسوشیل میڈیا

وڈیو: حیدرآباد میں ڈکیتی کے بعد سارقوں نے مکان کو آگ لگادی

قدیم الوال کی پریسیڈنسی کالونی میں بنگا را ریڈی کے گھر میں جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے اس گھر کو آگ لگا دی۔ اُس وقت ریڈی، تقریب میں شرکت کیلئے دلسکھ نگر گئے ہوئے تھے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نواح میں ڈکیتی کی واردات انجام دینے کے بعد ڈاکوؤں نے ایک مکان کو آگ لگادی۔ ڈاکو، گھر میں داخل ہوئے اور 80ہزار مالیت کا سامان لوٹنے کے بعد مرچ پاوڈر چھڑک کر دو منزلہ مکان کو آگ لگادی تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہ ہوسکی کہ چوروں نے ثبوتوں کو مٹانے یا پھر مال وزر نہ ملنے پر مایوسی میں گھر کوآگ لگائی ہے۔

سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے پیٹ بشیر آباد کے پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہفتہ کی اولین ساعتوں میں یہ جرم انجام دیا گیا۔

آگ زنی کی وجہ سے گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ گھر کو آگ لگانے کے منظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئے۔

قدیم الوال کی پریسیڈنسی کالونی میں بنگا را ریڈی کے گھر میں جرم کا ارتکاب کرنے کے بعد ڈاکوؤں نے اس گھر کو آگ لگا دی۔ اُس وقت ریڈی، تقریب میں شرکت کیلئے دلسکھ نگر گئے ہوئے تھے۔

ریڈی جب ہفتہ کی صبح واپس پہنچے تو وہ، اپنے مکان کو جلا ہوا پایا اس پر وہ صدمہ کا شکار ہوگئے۔ بعدازاں ریڈی نے پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر ثبوتوں کو اکٹھا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سارقوں نے 80ہزار روپے لے کر چلتے بنے۔ کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے تمام زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

چند سال قبل بھی پوپل گوڑہ میں اس طرح کا یہ واقعہ پیش آیا تھا جہاں ڈاکوؤں نے مکان سے قیمتی اشیاء نہ ملنے پر مایوسی کی حالت میں اس مکان کے فرنیچر اور دیگر سامان کو آگ لگا دی تھی۔