بھارتسوشیل میڈیا

ویڈیو : ہندو نوجوانوں کی جنسی طاقت کو کمزور کرنے مسلم نوجوانوں کی مہم

نئی دہلی: مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گشت کررہا ہے، جس میں ایک ٹیچر کو ہندوؤں کو یہ وارننگ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمان، ہندوؤں کی جنسی طاقت کو کمزور کرنے کا جہاد کررہے ہیں۔

نئی دہلی: مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گشت کررہا ہے، جس میں ایک ٹیچر کو ہندوؤں کو یہ وارننگ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمان، ہندوؤں کی جنسی طاقت کو کمزور کرنے کا جہاد کررہے ہیں۔

اس تقریباً ڈھائی منٹ طویل ویڈیو کو پیروڈی اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا۔ ٹیچر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اب ایک بڑا مسئلہ سامنے آنے والا ہے۔ آج تک ہمیں یہ معلوم تھا کہ مسلمان مرد کس طرح ہندو لڑکیوں کو پھنساتے ہیں۔ اب وہ ہندو مردوں کو بھی پھنسا رہے ہیں تاکہ ان کی جنسی طاقت کو کمزور کیاجاسکے۔

اس نے مزید کہا کہ ”پورن جہاد“ (فحش جہاد) کے ایک حصہ کے طور پر مسلم لڑکے ہندو لڑکوں سے دوستی کرتے ہیں اور انہیں بالغوں کی فلمیں اور فحش فلمیں دکھاتے ہیں۔ فحش فلمیں دیکھنے کے بعد ہندو لڑکے یا تو کسی جنسی ساتھی کو تلاش کرتے ہیں یا پھر مشت زنی کرنے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی جنسی طاقت ختم ہوجاتی ہے۔

اس نے مزید کہاکہ لوگوں کو ابھی تک اس جہاد کے بارے میں نہیں معلوم لیکن یہ ہورہا ہے۔ اگر آپ غور کریں تو ایسے مواد کو فروغ دینے والی ویب سیریز کے بیشتر ایکٹر اور ڈائرکٹر مسلمان ہیں لیکن ناظرین مسلمان نہیں ہیں، وہ ہندو ہیں۔ صرف ہندو لڑکے ہی نہیں، ہندو لڑکیاں بھی ایسا مواد دیکھ رہی ہیں، جس کے بعد وہ بھی جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

صحافی علی شان جعفری نے بھی اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے اور سوال کیا ہے کہ کیا یہ نام نہاد فزکس ٹیچر نوجوان ہندو طلبہ کو کٹر پن کی تعلیم نہیں دے رہا ہے؟ دیگر کئی صارفین نے ٹیچر کا مضحکہ اڑایا اور کہا کہ یہ بڑی شرمناک بات ہے کہ ایسی ذہنیت رکھنے والے لوگ ٹیچر بن رہے ہیں اور ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔