سوشیل میڈیامہاراشٹرا

پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹ پڑی۔ آدھے شہر کوپینے کے پانی کی سربراہی متاثر

ممبئی میں آج دوپہر ملند آکٹرائے چیک پوسٹ کے قریب واٹرکلورٹ کی تعمیرکے دوران پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹ پڑی۔

ممبئی: ممبئی میں آج دوپہر ملند آکٹرائے چیک پوسٹ کے قریب واٹرکلورٹ کی تعمیرکے دوران پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹ پڑی۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرادیا
رشبھ پنت ایر لفٹ کے ذریعہ امبانی ہاسپٹل منتقل

بی ایم سی کے ڈیزاسٹرکنٹرول کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔مہاراشٹرااسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ایم ایس آرڈی سی) کی جانب سے ہری اوم نگرمیں کئے جانے والے کام کے دوران ممبئی ٹومین لائن کونقصان پہونچاتھا۔

اس پائپ لائن کے ذریعہ پائس۔ پنجرپور ٹریٹمنٹ پلانٹ کامپلکس سے پانی سربراہ کیاجاتاتھا۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ پائپ لائن پھٹنے سے پانی کاایک زبردست فواراپھوٹ پڑا جوکم از کم20میٹر کی بلندی تک اچھل رہاتھااوروہاں سے لاکھوں لیٹرقیمتی پینے کاپانی گٹرمیں بہہ رہاتھا۔

بعض قریبی نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بی ایم سی کے انجینئروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ پائپ لائن کوپانی کی سربراہی بند کردی اورمرمت کاکام شروع کردیا۔

اس کے نتیجہ میں جنوبی ممبئی اورمشرقی مضافاتی علاقوں کو پانی کی سربراہی27مارچ کو10بجے شب سے 29مارچ کی10بجے شب تک بند رہے گی۔