سوشیل میڈیایوروپ

261 گھنٹے بعد ملبے سےزندہ بچ جانےوالے باپ کی زلزلہ کی رات پیدا ہونے والی بیٹی سے ملاقات

مصطفی افجی نے مبلے میں 261 گھنٹے گزارنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی نومولود بیٹی کو دیکھا جو زلزلہ کی رات پیدا ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ترک نوجوان کو اپنی اہلیہ اور نومولود بیٹی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انقرہ: ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے ملبے سے 261 گھنٹے بعد زندہ نکالے جانے والے ترک نوجوان مصطفی افجی نے ریسکیو ٹیم سے پہلا سوال اپنی ماں کے بارے میں کیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی

مصطفی کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے، اسے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میری کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔

ترک نوجوان کے بھائی قادر افجی نے بتایاکہ زلزلہ کے دن میری بھابھی نے ایک بچہ کو جنم دیا تھا۔ ملبے سے نکلنے پر نومولود کی تصویر موبائیل کے ذریعہ دکھائی تھی۔

قادر افجی نے کہاکہ زلزلہ کے دوران اسپتال بڑی تباہی سے محفوظ رہ گیا تھا اور وہ اس دن اسپتال میں موجود تھے۔ مصطفی کے والد علی افجی نے کہاکہ ابھی تک یقین نہیں آرہا ہے کہ ان کا بیٹا ملبے سے زندہ نکل آیا ہے۔

مصطفی افجی نے مبلے میں 261 گھنٹے گزارنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی نومولود بیٹی کو دیکھا جو زلزلہ کی رات پیدا ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ترک نوجوان کو اپنی اہلیہ اور نومولود بیٹی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مصطفی افجی ابھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مصطفی کی بیوی نے جب نومولود بیٹی کو اسے دیا تو مصطفی نے اپنی بیٹی کو بے اختیار لگاکر بوسہ دینے لگے۔