امریکہ و کینیڈاسوشیل میڈیا

37 ہزار فٹ بلندی پر طیارہ کا دروازہ کھولنے کی کوشش

34سالہ ایلم اے گینینو نے بتایا کہ پرواز کے دوران حضرت عیسی علیہ السلام نے اسے جہاز کا دروازہ کھولنے کی ہدایت کی تھی ۔

نیویارک: امریکہ میں ایک پرواز کے دوران ایک خاتون کو گرفتار کیاگیا جبکہ پرواز کو ایمرجنسی لینڈنگ کروانی پڑی کیونکہ خاتون نے طیارہ کی 37ہزار فٹ بلندی پر پرواز کے دوران سائڈ ڈور کھولنے کی کوشش کی تھی۔

اس بات کااظہار مشرقی ضلع ارکن ساز کے امریکی ڈسٹرکٹ کو جاری کردہ دستاویزات میں کیاگیا۔ 34 سالہ ایلم اے گینینو نے بتایا کہ پرواز کے دوران حضرت عیسی علیہ السلام نے اسے جہاز کا دروازہ کھولنے کی ہدایت کی تھی ۔

اس کی بات اطلاع کلک ٹو ہوسٹن نے دی۔ یہ واقعہ ٹیکساس تا کولمبیا ہوسٹن سے جنوب مغربی پرواز 192 کے دوران ہفتہ کو پیش آیا۔ خاتون نے طیارہ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی جبکہ وہ مبینہ طور پر مایوس ہوگئی تھی کیونکہ پرواز کے اٹنڈنٹس نے اسے ایمرجنسی اگزٹ تک پہنچنے سے روک دیاتھا۔حیرت زدہ ایک مسافر نے مداخلت کی اور خاتون کو روکنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے اس کی ران کو کاٹ دیا۔

اس آدمی کو اس کے منہ میں انگلی ٹھونسنی پڑی تاکہ خود کو چھڑا سکے۔ عدالتی دستاویز میں بتایا کہ خاتون جہاز کے پچھلے حصہ میں گئی اور وہاں اگزٹ ڈور کو دیکھنے لگی۔ پرواز میں موجود ایک اٹنڈنٹ فوری اس مقام پر پہنچ گیا اور ہدایت دی کہ وہ یا توباتھ روم جائے یا بیٹھ جائے۔

ایک اور اٹنڈنٹ نے بتایا کہ خاتون نے اس سے یہ پوچھا تھا کہ آیا وہ کھڑکی سے باہر دیکھ سکتی ہے یا نہیں جس پر اسے نہیں کا جواب ملا۔ وہ تیزی سے ان سے آگے بڑی اور اگزٹ کا ڈور کھینچنے لگی بعدازاں ایک مسافر نے خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ وہ دروازہ کھولنے کی کوشش کررہی ہے۔

بعدازاں وہ طیارہ کے پیچھے حصہ میں چلے گیا تاکہ اس کی مدد کرسکے۔ اس کے بعد خاتون نے اسے دانتوں سے کاٹ دیا۔ عدالتی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ بعدازاں خاتون نے طیارہ کے فرش پر اپنا سر ٹکرانا شروع کردیا اور بتایا کہ حضرت عیسی السلا م نے اوہیو پرواز کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ طیارہ کا دروازہ کھولنے کے لیے بھی کہا ہے۔

طیارہ میں اس گڑبڑ کے نتیجہ میں پائلٹ نے لٹل راک کے ہلاری کلنٹن نیشنل ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ جوں ہی طیارہ زمین پر پہنچا عہدیداروں نے اسے گرفتار کرتے ہوئے وہاں سے ہٹادیا۔ جس کے بعد زخمی مسافر کا علاج کیاگیا۔

خاتون نے بعد ازاں پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کو مطلع کئے بغیر گھر سے روانہ ہوئی تھی اور میری لینڈ میں ایک خاندانی دوست سے ملاقات کے لیے جارہی تھی۔ خاتو ن نے یہ بھی دعوی کیا کہ وہ طویل وقت تک پرواز نہیں کرسکی لہذا بہت ہی فکر مند ہوگئی تھیں۔