دہلی

سپریم کورٹ میں سماعت 9 بجے کیوں نہیں شروع ہوسکتی: جسٹس یو یو للت

جسٹس للت نے کہا کہ صبح 9 بج سماعت شروع ہوجائے تو اسے 11:30 بجے تک جاری رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد 30منٹ کا بریک دے کر 12 بجے سے پھر کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح شام میں مزید کام کرنے کا وقت مل جائے گا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں سماعت کام کے دنوں میں عام طورپر صبح 10:30 بجے شروع ہوتی ہے لیکن جمعہ کے دن جسٹس یو یو للت کی بنچ نے ایک گھنٹہ قبل یعنی 9:30 بجے سماعت شروع کردی۔

 دوران ِ سماعت جسٹس للت نے ریمارک کیا کہ جب بچے روزانہ 7 بجے اسکول جاسکتے ہیں تو پھر ججس اور وکلاء صبح 9 بجے عدالت کیوں نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ ہم صبح 9 بجے سماعت کے لئے بیٹھ جائیں۔

جسٹس للت نے کہا کہ صبح 9 بج سماعت شروع ہوجائے تو اسے 11:30 بجے تک جاری رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد 30منٹ کا بریک دے کر 12 بجے سے پھر کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح شام میں مزید کام کرنے کا وقت مل جائے گا۔ جسٹس للت‘ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بننے کی قطار میں ہیں۔ وہ 27  اگست کو چیف جسٹس بنیں گے اور 8 نومبر تک سی جے آئی رہیں گے۔