3 بچوں کا قتل کرکے مسلم خاتون نے خودکشی کرلی

حسنیٰ کوثر مدور ٹاؤن کے نرسنگ ہوم میں کام کرتی تھی۔ شوہر اور بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ حسنیٰ نے کھانے میں زہر ملاکر بچوں کو کھلادیا جس کے بعد اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مانڈیا: منڈیا ضلع میں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے تین بچوں کا قتل کرکے پھانسی لے لی۔ خاتون کی شناخت30سالہ حسنیٰ کوثر ساکن ہولے بیڑی مدور ٹاؤن اور اس کے بچے 7سالہ حارث، دختران علیسہ (4)، فاطمہ (2) کی حیثیت سے کی گئی۔

 پولیس کے مطابق حسنیٰ کوثر کی شادی کارمیکانک عقیل سے ہوئی تھی۔ اس بدقسمت دن خاتون نے کھانے میں زہر ملاکر بچوں کو کھلادیا جس کے بعد اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

حسنیٰ کوثر مدور ٹاؤن کے نرسنگ ہوم میں کام کرتی تھی۔ شوہر اور بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ یہ واردات جمعرات کی رات پیش آئی اور جمعہ کو منظرعام پر آئی۔ پولیس موقع واردات پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button