فیک آئی ڈی بناکر نوجوان کی تصویر وائرل کرنے والی لڑکی کیخلاف کارروائی

ایک نوجوان نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس کی جعلی انسٹاگرام آئی ڈی بنا کر اس کی تصویر مسلسل سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں اس کی شبیہ خراب ہو رہی ہے اور اسے ذہنی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

نینی تال: اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں پولیس نے پہلی بار ایک نوجوان کی جعلی آئی ڈی بنا کر اس کی ذاتی تصویر انسٹاگرام پر وائرل کرنے کے معاملے میں ایک لڑکی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ لڑکی کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق لنتھوڈا گاؤں کے رہنے والے ایک نوجوان نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس کی جعلی انسٹاگرام آئی ڈی بنا کر اس کی تصویر مسلسل سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں اس کی شبیہ خراب ہو رہی ہے اور اسے ذہنی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

پتھورا گڑھ پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ کوتوالی کے انچارج انسپکٹر موہن چندر پانڈے نے کہا کہ تحقیقات پر دھرچولا کی رہنے والی مہیما بشٹ کے خلاف ثبوت پائے گئے ہیں۔

 سی آر پی سی کی دفعہ 41 کے تحت ملزمہ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں مقررہ وقت پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button