تلنگانہ

ریاست کی مزید ترقی کے لئے کارکرد حکومت کی ضرورت:کے سی آر

کے سی آر نے کہا کہ کون کیا کیا ہے، کس نے کیا ممکن ہے، کس کی صلاحیت کیسی ہے، ہماری توقعات کیا ہے اور اِن توقعات کو پورا کرنے کی صلاحیت کس کے پاس ہے۔

حیدر آباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوام کو لالچ کا شکار ہوئے بغیر اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ آج حلقہ اسمبلی پالاکرتی میں منعقد شدنی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ووٹ ایک قیمتی ہتھیار ہے جس سے اپنا ا ور آنے والی نسلوں کا مستقبل طئے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
صارفین کو احتیاط سے برقی استعمال کرنے کا مشورہ
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع

 اگر غلطی سے ووٹ کسی نااہل فرد یا پارٹی کے حق میں استعمال ہوتا ہے تو آئندہ 5 سال تک خود ہم کو اور مستقبل کی نسلوں کو مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کے سی آر نے کہا کہ کون کیا کیا ہے، کس نے کیا ممکن ہے، کس کی صلاحیت کیسی ہے، ہماری توقعات کیا ہے اور اِن توقعات کو پورا کرنے کی صلاحیت کس کے پاس ہے۔

اِن سبھی باتوں پر گاؤں گاؤں اور شہروں میں مباحث ہونے چاہئے  جس کے بعد سب سے بہترین جماعت اور اُمیدوار کو اپنا نمائندہ بنانے کا فیصلہ کرنا چاہئے۔ کے سی آر نے کہا کہ ملک کو آزادی حاصل ہوئے 75 سال گزر چکے ہیں، مگر ملک میں جمہوریت کو جس انداز میں فروغ دیا جانا چاہئے تھا، نہیں کیا گیا۔

ملک میں جیسے ہی انتخابات کا ذکر آتا ہے، جلسہ، روڈ شوز، جھوٹے وعدے، ایک دوسرے پر الزامات، گالی گلوج، گول مال، ناقابل عمل وعدوں، عجیب و غریب پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ملک کی آزادی کے بعد سے کئی بار انتخابات ہوئے، کئی جماعتوں اور قائدین کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اب ریاست میں 30 / نومبر کو انتخابات منعقد شدنی ہے۔

 3 / دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ یہاں ایک کہانی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پارٹی کو منتخب کریں جو آئندہ 5 سالوں تک آپ کے مفادات کی تکمیل کے لئے کام کرے۔ موجودہ حالات میں بی آر ایس کی گزشتہ 10 سالہ کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔

 آپ کو کانگریس اور بی جے پی نے قدم قدم پر دھوکہ دیا ہے۔ اس لئے بی آر ایس پر دوبارہ اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ریاست کی ترقی کے سلسلہ کو برقرار رکھیں۔