اذاں کے وقت امیت شاہ نے اپنا خطاب روک دیا (ویڈیو)
امت شاہ جب خطاب کر رہے تھے تو اس دوران ایک نزدیکی مسجد سے اذان دی گئی تو انہوں نے خاموشی اختیار کی۔ بعد میں جب اذان اختتام پذیر ہوئی تو انہوں نے اپنا خطاب دوبارہ شروع کیا۔

سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بارہمولہ میں ریا لی کے دوران اپنے خطاب کو اذان کے لئے بیچ میں ہی روک دیا اور اذان کے اختتام کے بعد دوبارہ خطاب شروع کیا۔ بتادیں کہ موصوف وزیر داخلہ چہارشنبہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔
امت شاہ جب خطاب کر رہے تھے تو اس دوران ایک نزدیکی مسجد سے اذان دی گئی تو انہوں نے خاموشی اختیار کی۔ بعد میں جب اذان اختتام پذیر ہوئی تو انہوں نے اپنا خطاب دوبارہ شروع کیا۔ قابل ذکر ہے کہ موصوف وزیر داخلہ جموں وکشمیر کے اپنے تین روزہ دورے پر تھے۔
انہوں نے اپنے دورے کے آخری دن بدھ کو سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی اور اس کے بعد شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا۔ وہ چہارشنبہ کی سہہ پہر کو واپس دلی روانہ ہوگئے۔