سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

دبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، مہلوکین میں 4 ہندوستانی شامل(تفصیلی خبر)

ہندوستانی قونصلیٹ کے قونصل سنجیدر سنگھ نے بتایا کہ ہندوستانی مہلوکین میں راجیش کالنگا‘ 38 سالہ اور ان کی اہلیہ جیشی‘32 سالہ‘ گوڈو سیالکونڈ ہ 49 سالہ اور امام قاسم عبدالقادر 43 سالہ شامل ہیں۔

دبئی: دبئی میں ایک رہائشی عمارت مہیب آتشزدگی میں 16 افراد فوت ہوگئے جن میں کم از کم 4ہندوستانی بشمول کیرالا کا ایک جوڑا بھی شامل ہے۔ اتوار کے دن ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔

متعلقہ خبریں
یو اے ای میں ہندوستانی کو 45 کروڑ کا انعام

اخبار گلف نیوز نے اطلاع دی کہ دبئی ڈیفنس آپریشن روم کو ہفتہ کے دن 12:35 بجے دن دبئی کے قدیم پڑوسی علاقہ الراس میں آتشزدگی کے بارے میں اطلاع دی گئی۔

اخبار نے بتایا کہ عمارت کی چوتھی منزل پر یہ مہیب آگ بھڑک اٹھی اور دیگر حصوں تک پھیلنا شروع ہوگئی۔ دبئی سیول ڈیفنس ہیڈ کوارٹرس کی ایک ٹیم آتشزدگی کے مقام پر پہنچی اور عمارت میں مقیم افراد کاتخلیہ شروع کیا۔

بندرگاہ سعید کے فائر اسٹیشن اور ہمریا فائر اسٹیشن سے ٹیموں کو طلب کرلیاگیا۔ آگ پر 2:42 بجے دن (مقامی وقت) تک قابوپالیاگیا۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ رہائشیوں کو عمارت سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی انخلا کا انتظام نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں جب کہ کچھ لاشیں بری طرح جھلس گئی تھیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے کے امدادی رضاکاروں نے عمارت سے 16 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 9 زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا، تفتیش جا رہی ہے۔ غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔عہدیداروں نے کہاکہ 16 افراد فوت اور دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

دبئی میں ہندوستانی قونصلیٹ نے توثیق کی کہ متوفیوں میں 4 ہندوستانی شامل ہیں۔ ہندوستانی قونصلیٹ کے قونصل سنجیدر سنگھ نے بتایا کہ ہندوستانی مہلوکین میں راجیش کالنگا‘ 38 سالہ اور ان کی اہلیہ جیشی‘32 سالہ‘ گوڈو سیالکونڈ ہ 49 سالہ اور امام قاسم عبدالقادر 43 سالہ شامل ہیں۔