دہلیسوشیل میڈیا

مسافر نے غلطی سے طیارہ کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

انڈیگو نے ایک بیان میں کہا کہ 10 دسمبر 2022 کو چینائی تا تریچراپلی فلائٹ 6E6339 کا ایمرجنسی دروازہ غلطی سے ایک مسافر نے کھول دیا تھا جس کے لئے اس نے فوری معافی مانگ لی تھی۔

نئی دہلی: چینائی ایرپورٹ پر گزشتہ ماہ ایک مسافر نے انڈیگو طیارہ میں سوار ہونے کے بعد غلطی سے اس کا دروازہ کھول دیا تھا۔ طیارہ نے اس وقت اڑان نہیں بھری تھی۔ تریچراپلی روانگی سے قبل اس کی انجینئرنگ جانچ کی گئی۔

متعلقہ خبریں
ایرانڈیا کے 4 ارکان عملہ اور ایک مسافر بردہ فروشی (انسانی اسمگلنگ) کے شبہ میں گرفتار
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج
مہوا موئترا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے کا نیا الزام
پرواز سے قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک

منگل کے دن انڈیگو نے ایک بیان میں کہا کہ 10 دسمبر 2022 کو چینائی تا تریچراپلی فلائٹ 6E6339 کا ایمرجنسی دروازہ غلطی سے ایک مسافر نے کھول دیا تھا جس کے لئے اس نے فوری معافی مانگ لی تھی۔

اس کی اس حرکت کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ نظامت ِ شہری ہوابازی(ڈی جی سی اے) کے عہدیدار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ غلطی سے دائیں جانب کا ایمرجنسی اکزٹ دروازہ کسی نے کھول دیا۔

واضح رہے کہ تیجسوی سوریا کا نام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تیجسوی نے چینائی سے تروچیراپلی جانے والی انڈیگو 6E فلائٹ 7339 کا ایمرجنسی گیٹ کھولا۔

یاد رہے کہ تیجسوی سوریا ٹاملناڈو بی جے پی صدر انامالائی کے ساتھ تھے۔ اس معاملہ کے بارے میں انڈیگو نے کہا کہ ایک مسافر نے بورڈنگ کے دوران طیارہ کا ایمرجنسی گیٹ کھول دیا۔