تعلیم و روزگار

اوپن اسکول ایس ایس سی و انٹر میں داخلے

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر حیدرآباد‘ محمد الیاس احمد نے ایس ایس سی/انٹرمیڈیٹ میں داخلہ کے اہل اقلیتی (مسلمان‘ عیسائی‘ سکھ‘ جین‘بدھ اور پارسی) امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں تاکہ تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی میں دستیاب مواقع سے استفادہ کیا جاسکے۔

حیدرآباد: ضلع اقلیتی بہبود آفیسر حیدرآباد‘ محمد الیاس احمد نے ایس ایس سی/انٹرمیڈیٹ میں داخلہ کے اہل اقلیتی (مسلمان‘ عیسائی‘ سکھ‘ جین‘بدھ اور پارسی) امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں تاکہ تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی میں دستیاب مواقع سے استفادہ کیا جاسکے۔

تعلیمی سال 2023-24 کے داخلوں کا شیڈول 10 جولائی تا 10 اگست (بغیر جرمانے کے) اور 11 تا 31 اگست (جرمانہ کے ساتھ) داخلہ درخواست دی جاسکتی ہے۔

ایس ایس سی کے لئے عمر 14 سال سے زیادہ اور انٹرمیڈیٹ کے لئے 15 سال سے زیادہ عمر ہونا چاہئے۔ اسکول چھوڑنے والوں اور دیگر جنہوں نے رسمی نظام کے ساتھ سماجی و اقتصادی وجوہات کی وجہ سے اپنی پڑھائی بند کردی۔

TOSS (تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی) میں کورسس دستیاب ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ www.telanganaopenshoot.org ملاحظہ کریں۔