سوشیل میڈیاکھیل

ویراٹ کوہلی کیلئے اہلیہ انوشکا شرما کا جذباتی پیام

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک جذباتی نوٹ لکھاہے۔ انوشکا نے اس میچ کو اپنی زندگی کا اب تک کا بہترین میچ قرار دیاہے۔

ممبئی: ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی نے آج پاکستان کے خلاف شاندار اننگز کے دریعہ ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔

ویراٹ کی اس شاندار اننگز کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھی اس اننگز کی ستائش کی۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ایک جذباتی نوٹ لکھاہے۔ انوشکا نے اس میچ کو اپنی زندگی کا اب تک کا بہترین میچ قرار دیاہے۔

https://www.instagram.com/p/CkDnA-npJi9/?utm_source=ig_embed&ig_rid=a496815e-aac8-465d-b4c8-442e56a50301

میچ ختم ہونے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انوشکا نے انسٹاگرام پر لکھاکہ ’آج دیوالی کے موقع پر آپ نے لوگوں کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھردیا۔ آپ ایک حیرت انگیز شخص ہیں میری محبت۔ آپ کا صبر، عزم اور یقین دل کو ہلا دینے والے ہیں!!

میں کہہ سکتی ہوں کہ میں نے ابھی اپنی زندگی کا بہترین میچ دیکھاہے۔ اگرچہ ہماری بیٹی یہ سمجھنے میں بہت چھوٹی ہے کہ اس کی ماں اپنے کمرہ میں کیوں ناچ رہی تھی اور چیخ رہی تھی، لیکن وہ بھی ایک دن سمجھ جائے گی کہ اس رات اس کے والد نے اپنی بہترین اننگز کھیلی تھی۔ ایک ایسے مرحلہ کے بعد جو اس کیلئے بہت مشکل تھا۔

لیکن وہ ان سب سے زیادہ مضبوط واپس آیا ہے۔ تم پر فخر ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔