جرائم و حادثاتمہاراشٹرا

تین لاپتہ بچے، کھڑی کار کے اندر مردہ پائے گئے

شہر کے فاروق نگر علاقہ میں واقع ایک مکان کے قریب لاوارث ایس یو وی میں 17 جون سے اغوا یا لاپتا تین بچوں کی لاشیں دستیاب ہوئی۔

ناگپور: شہر کے فاروق نگر علاقہ میں واقع ایک مکان کے قریب لاوارث ایس یو وی میں 17 جون سے اغوا یا لاپتا تین بچوں کی لاشیں دستیاب ہوئی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے اغوا اور انسانی اسمگلنگ واقعات، عرضی پر ہائی کورٹ میں سماعت
ملک کی ترقی کیلئے اختراعی سوچ اور موثر حکمرانی ضروری، ناگپور میں بی آر ایس دفتر کا افتتاح

پولیس کے مطابق بچوں کی شناخت 6سالہ آفرین خان اور اس کے رشتہ دار 6سالہ عالیہ خان اور 4سالہ توفیق خان کی حیثیت سے کی گئی۔

یہ تینوں بچے ہفتے کو دوپہر کے کھانے کے بعد اپنے گھر کے باہرکھیلتے کھیلتے وہ قریبی ایس یو وی میں داخل ہوگئے، کسی طرح گاڑی پُرا سرار طورپر مقفل ہوگئی۔

گاڑی سے بدبو آنے کی شکایت کے بعد پولیس ٹیمیں وہاں پہنچیں۔ تینوں بچوں کی لاشوں کو ایک دوسرے پر دیکھ کر وہ سکتے میں آگئے۔

گاڑی کے گرد آلود شیشوں پر صرف بچوں کے انگلیوں کے نشان تھے جو غالباً مدد کے لیے پکارنے یا باہر نکلنے کی جدوجہد کے وقت پڑگئے تھے۔

لاشوں کو گاڑی سے باہر نکال کر مایو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پوری کارروائی کی فلمبندی کی گئی اور لاشوں کو بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

بعد ازاں یہ گاڑی جلگاؤں کی پائی گئی جس کا مالک ناگپور کا مقامی شہری ہے اور گیاریج کے میکانک نے اسے یہاں ٹھہرایا تھا۔