شادی کی تقریب میں دُلہے کی تابوت میں آمد

شادی میں شریک مہمان تابوت کو دیکھ کر سمجھے کہ اس کے اندر لاش ہے، تاہم جب انہوں نے تابوت میں سے دلہے کو نکلتے دیکھا تو حیران رہ گئے۔لوگ اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے نت نئے حربے استعمال کرتے ہیں۔

نیویارک: امریکہ میں شادی کی ایک ایسی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہے کو تابوت میں رکھ کر شادی ہال پہنچایا گیا۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق دلہے کے لیے بنائے گئے کالے رنگ کے تابوت کو اس کے دوستوں نے وین سے نکالا اور مہمانوں کے لیے لگائی گئی کرسیوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے اسے سٹیج کے قریب رکھ دیا۔

شادی میں شریک ایک شخص نے اس منظرکی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی، جہاں اسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔اس کے علاوہ یہ ویڈیو دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

شادی میں شریک مہمان تابوت کو دیکھ کر سمجھے کہ اس کے اندر لاش ہے، تاہم جب انہوں نے تابوت میں سے دلہے کو نکلتے دیکھا تو حیران رہ گئے۔لوگ اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے نت نئے حربے استعمال کرتے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button