کھیل

ایشیا کپ اور بارش: کولمبو کی میزبانی پر پانی پھر سکتا ہے!!

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام سری لنکا میں متبادل مقامات کی تلاش کر رہے ہیں جہاں کولمبو سے زیادہ خشک موسم کی توقع ہے۔

کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) شدید بارش کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میچوں کو کولمبو سے باہر منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
ایشیاء کپ کیلئے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو منظوری
نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 رن سے جیت لیا
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ

کرک انفو کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام سری لنکا میں متبادل مقامات کی تلاش کر رہے ہیں جہاں کولمبو سے زیادہ خشک موسم کی توقع ہے۔

سری لنکا میں ستمبر کے دوران عام طور پر بارش نہیں ہوتی ہے لیکن کولمبو میں گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی شدید بارش کے باعث شہر کے شمالی علاقوں کے کچھ حصوں میں سیلاب آ گیا ہے۔

سوپر فور مرحلے اور فائنل کے پانچ میچوں کی میزبانی کے لیے چنا گیا، کھیتراما اسٹیڈیم نے 2015 سے ستمبر کے مہینے میں مردوں کے پانچ ٹی20 انٹرنیشنل اور مردوں کے چار ایک روزہ میچوں کی میزبانی کی ہے۔ وہ تمام میچ مکمل ہوئے اور صرف دو میچ بارش کی وجہ سے متاثرہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر میچ کولمبو سے باہر منتقل کیے جاتے ہیں تو متبادل مقام کا انتخاب بھی منتظمین کے لیے درد سر ہو گا۔ دامبولا کو متبادل کے طور پرغور کیا گیا لیکن ایس ایل سی حکام کے مطابق اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس پر کام جاری ہے۔

دامبولا سری لنکا کے "خشک زون” میں واقع ہے اور اس وجہ سے سال کے اس وقت کینڈی اور کولمبو دونوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم بارش ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایشیا کپ براڈکاسٹر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار بقیہ میچز کو دو مختلف مقامات پر منعقد کرانے کے حق میں نہیں ہے۔

ایشیا کپ کی میزبانی اصل میں پاکستان میں ہونا تھی، لیکن بی سی سی آئی نے ‘سیکیورٹی وجوہات’ کا حوالہ دیتے ہوئے پڑوسی ملک جانے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچز سری لنکا میں منتقل کر دیے گئے تھے۔