مہاراشٹرا

گنیش کی مورتی کا 360 کروڑ روپے کا انشورنس

مہاراشٹر کے وسطی ممبئی کے کنگ سرکل میں واقع جی ایس بی سیوا منڈل نے بھگوان گنپتی کا 360کروڑ روپے کا بیمہ کور حاصل کرتے ہوئے ملک کے سب امیر بھگوان گنیش کی مورتی کا پہلا لک دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔

ممبئی: مہاراشٹر کے وسطی ممبئی کے کنگ سرکل میں واقع جی ایس بی سیوا منڈل نے بھگوان گنپتی کا 360کروڑ روپے کا بیمہ کور حاصل کرتے ہوئے ملک کے سب امیر بھگوان گنیش کی مورتی کا پہلا لک دنیا کے ساتھ شیئر کیا۔

بھگوان گنپتی کو اتوارکو سر سے پیر تک تقریبا 66.6کلوگرام سونا اور 295کلوگرام چاندی سے سجایا گیا جس میں ایک ہار، ان کے کان، ہاتھ اور پیروں کو زیورات سے سجایا گیا ہے۔

سونڈ اور دیگر اعضاء کو سجاوٹی سامان سے سجایا گیا ہے۔جی ایس بی سیوا منڈل کے نیاسی اور ترجمان امیت ڈی پائی نے کہاکہ ایک بھکت نے 200گرام سے زیادہ سونا چڑھایاہے اور 19ستمبر کو تہوار کے پہلے دن اضافی 40کلوگرام سونا بھوان کو چڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ‘نیویدھ’(پاک پرساد) رکھنے والے برتنوں کے طور پر ہوں گے۔جی ایس بی گنپتی کا 360کروڑ روپے سے زیادہ کا بیمہ کیا گیا ہے۔ اس سال جی ایس بی سیوا منڈل کے لئے عومی گنیش اتسو کا 69واں سال ہے۔