حیدرآباد

ضیاء گوڑہ میں ڈرین کی صفائی، دم گھٹنے سے 3 مزدور ہلاک

یہ تینوں ڈھکن اوپر اٹھاکر اندراترے تھے کہ سینو اور ہنمنتو برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ راموبہوش ہوگیا تھا۔

حیدرآباد: ضیاء گوڑہ میں ڈرنچ میں دم گھٹنے سے3 مزدور ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لیبراڈے کے مزدورسینو‘ہنمنتو اور رامو صفائی کے لئے ڈرین میں اوترے تھے جوبتایا جاتاہے کہ کئی برسوں سے بندتھا اور اس میں گیس پیداہورہی تھی۔

یہ تینوں ڈھکن اوپر اٹھاکر اندراترے تھے کہ سینو اور ہنمنتو برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ راموبہوش ہوگیا تھا۔

اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔

ایپاپورسرا ڈرین کی صفائی کا کام ان تینوں مزدوروں سے کرارہاتھا بتایا جاتاہے کہ یہ ڈرینچ 10تا15 فیٹ گہرا ہے۔ کلثوم پورہ پولیس نے گتہ دار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔