سوشیل میڈیاکرناٹک

شہد کے مکھیوں نے 2 قیمتی گھوڑوں کی جان لے لی

یہ گھوڑے چھ سال قبل فی کس ایک کروڑ روپئے کی قیمت دے کر لائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اسٹڈ فارم کے قیام کے بعد سے یہ پہلا واقعہ ہے۔ یہ اسطبل ٹیپوسلطان نے 260سال قبل قائم کیا تھا۔

ٹمکورو: ایک المناک واقعہ میں شہد کی مکھیوں کے حملے میں کونیگال اسٹڈ فارم کے دو گھوڑوں کی موت ہوگئی جن میں آئرلینڈ کا 10سالہ  گھوڑا اور امریکہ کا 15سالہ گھوڑا شامل ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حسب معمول دونوں گھوڑوں کو کھیت میں چرنے کے لیے چھوڑا گیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد میں نشہ آور ممنوعہ انجکشن کی فروخت۔ مہدی پٹنم کے ہاسپٹل سے5 افراد گرفتار
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
وائرل بخار کا تیز پھیلاؤ
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

دوپہر1بجے ان پر شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے حملہ کیا۔ گھوڑوں کے زمین پر گرنے کے بعد اسٹڈ فارم نے حیوانات کے ڈاکٹروں کو اطلاع دی۔

 ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود گھوڑوں کو نہیں بچایا جاسکا۔یہ گھوڑے چھ سال قبل فی کس ایک کروڑ روپئے کی قیمت دے کر لائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اسٹڈ فارم کے قیام کے بعد سے یہ پہلا واقعہ ہے۔ یہ اسطبل ٹیپوسلطان نے 260سال قبل قائم کیا تھا۔