سوشیل میڈیا

‘نامناسب سلوک’ کا شکار لوگوں کے قانونی بلوں کی مالی اعانت کی جائے گی: مسک

مسک نے کہا، "اگراس پلیٹ فارم پر کچھ پوسٹ یا لائکس کرنے کی وجہ سے آپ کے آجر کے ذریعہ آپ کے ساتھ برا سلوک کیاگیا ہے، تو ہم آپ کے قانونی بل کی فنڈنگ کریں گے۔"

سان فرانسسکو: امریکی ارب پتی کاروباری ایلون مسک نے ہفتہ کے روز وعدہ کیا کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (جسے پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) ان لوگوں کے قانونی بل ادا کرے گا جن کے ساتھ ان کے آجروں نے کام کی جگہوں پر پوسٹ اور لائکس کے لیے ‘غیر منصفانہ سلوک’ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک
ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے
کیئرٹیکر کے حملے میں 70سالہ شخص کی موت، بیوی زخمی

مسک نے کہا، "اگراس پلیٹ فارم پر کچھ پوسٹ یا لائکس کرنے کی وجہ سے آپ کے آجر کے ذریعہ آپ کے ساتھ برا سلوک کیاگیا ہے، تو ہم آپ کے قانونی بل کی فنڈنگ کریں گے۔”

انہوں نے کہا کہ ​​بلوں کی فنڈنگ کی ’کوئی حد نہیں‘ ہوگی اور لوگوں سے ایسے معاملات کے بارے میں پلیٹ فارم کو آگاہ کرنے کی اپیل کی۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر ایلون مسک نے اکتوبر 2022 کے آخر میں 2006 میں قائم اورسان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں ہیڈکوارٹر والی امریکی کمپنی ٹویٹر کے 44 ارب امریکی ڈالر کے حصول کو حتمی شکل دی۔

 2006 میں مسک کی طرف سے قائم کردہ ایکس کارپ کے ساتھ انضمام کے نتیجے میں ٹویٹر کارپوریشن کا ایک علیحدہ کمپنی کے طور پر وجود ختم ہوگیا۔

ٹویٹر کے لوگو کو جولائی کے آخر میں نیلے رنگ کے پرندے سے سیاہ اور سفیدایکس لوگو میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ مسک نے نوٹ کیا کہ نیا لوگو "ہم سب میں ان خامیوں کی علامت ہے جو ہمیں منفرد بناتی ہیں۔”