آندھراپردیش

ایس آئی کی خودکشی کے ایک دن بعد بیوی کی خودکشی

دونوں لاشیں افراد خاندان کے حوالہ کی گئیں۔ پولیس کا ماننا ہے کہ شوہر کی موت کے صدمہ سے پریا نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ سب انسپکٹر وکاس سنگھ نے پیر کی رات اپنی پستول سے سرمیں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

امراوتی: آندھراپردیش کے ضلع تروپتی کے ستیش دھون اسپیس سنٹرمیں سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک سب انسپکٹر نے خودکوگولی مارلینے کے ایک دن بعد ایک اور سانحہ پیش آیا جس میں مہلوک سب انسپکٹر کی بیوی نے آج خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
ایس آئی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

 27 سالہ ہریاسنگھ جومنگل کے روز اترپردیش سے یہاں سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون اسپیس سنٹر پہونچی تھی نے چہارشنبہ کی الصبح نرمدا گیسٹ ہاوز میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

ہندوستان کے اسپیس پولیس میں یہ خودکشی کا تیسرا معاملہ ہے۔ پولیس کے مطابق شوہر وکاس سنگھ کی خودکشی کی اطلاع ملنے کے بعد پریاسنگھ‘اپنے بھائی اورتین بچوں کے ساتھ منگل کے روز شاد(SHAR) پہونچی۔ پولیس نے پریاکاریکارڈقلم بندکیا۔

 وہ خاندان کے افراد کے ساتھ گیسٹ ہاوز میں ٹھہری ہوئی تھیں۔ چہارشنبہ کی صبح میں اس نے گیسٹ ہاوز کے ایک روم میں فیان سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے سلورپیٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ اس ہاسپٹل میں وکاس سنگھ کی لاش کومحفوظ رکھا گیا تھا۔

 چہارشنبہ کے روزدونوں لاشیں آج افراد خاندان کے حوالہ کی گئیں۔پولیس کا ماننا ہے کہ شوہر کی موت کے صدمہ سے پریا نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ سب انسپکٹر وکاس سنگھ نے پیر کی رات اپنی پستول سے سرمیں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

30سالہ سنگھ‘شارکے گیٹ نمبر 1پر ڈیوٹی پرمامور تھا۔ ایس آئی کی خودکشی کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا۔ 29 سالہ چنتامنی نے اتوار کی رات میں خودکشی کرلی تھی‘ اتوار کی شام میں وہ پی سی ایم سی ڈرگیٹ ایک علاقہ کی ڈیوٹی سے فارغ ہوا اور رات میں خودکشی کرلی۔

 چھتیس گڑھ کا رہنے والا چنتا منی ایک ماہ طویل رخصت کے بعد 10 جنوری کوڈیوٹی پر رجوع ہواتھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے بتایاکہ خاندانی مسائل کے سبب کانسٹبل نے انتہائی اقدام کرلیاہے۔