سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: گربا کے مقام پر بجرنگ دل کارکنوں اور مسلمان باونسرس کے درمیان جھڑپ

ایک گربا پروگرام میں یہاں بجرنگ دل کارکنوں اور اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے نگرانکاروں (باونسرس) کے مابین جھڑپ پیش آئی۔

سورت (گجرات): ایک گربا پروگرام میں یہاں بجرنگ دل کارکنوں اور اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے نگرانکاروں (باونسرس) کے مابین جھڑپ پیش آئی۔

کل رات یہ واقعہ پیش آیا، جس میں ایک باونسر زخمی ہوا، جس کا ایک ہاسپٹل میں علاج کیا گیا۔

اچانک معائنہ کے دوران بجرنگ دل کارکنوں کو پتہ چلا کہ ٹھاکر واڑی میں گربا پروگرام کے منتظمین نے ایک سیکوریٹی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں، جس میں مسلمان باونسر شامل ہیں۔

بجرنگ دل کے ایک مقامی کارکن نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کارکنوں نے منتظمین سے کہا کہ وہ سیکوریٹی خدمات منسوخ کردیں اور اس بات کا تیقن کریں کہ کوئی مسلم باونسر ڈیوٹی انجام نہ دے۔

کل رات گیٹ پر مسلم باونسر تعینات تھے اور جب بجرنگ دل کارکنوں نے ان کے نام دریافت کیے انہوں نے جھوٹا ہندو نام بتایا، جس پر جھڑپ پیش آئی۔

https://www.instagram.com/reel/CjR1DGyp6T0/?utm_source=ig_embed&ig_rid=9d4b4059-b2b1-4c75-a3d9-381634ef503c

ڈپٹی کمشنر آف پولیس سورت ساگر بگرام نے تیقن دیا کہ ٹھاکر جی واڑی میں گربا پروگرام میں جھڑپ کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی۔

پولیس کی ایک ٹیم وہاں روانہ کی گئی اور صورتِ حال پر قابو پالیا گیا۔ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کو مزید تفصیلات کا علم نہیں۔ تحقیقات جاری ہیں اور جو بھی جھڑپ کے لیے ذمہ دار ہوگا اسے گرفتار کیا جائے گا۔