امریکہ و کینیڈا

امریکی کانگریس نے پہلی بار کسی صدر کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت دے دی

محکمہ انصاف کو بھیجی گئی سفارشات میں انتخابات کے نتائج بدلنے اور 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے وقت لوگوں کو بغاوت پر اکسانے، سازش اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات شامل ہیں۔

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی جانب سے پہلی بار کسی امریکی صدر کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی صدر کے خلاف کانگریس نے فوجداری کارروائی کی ہدایت دی ہے، کانگریس کی کمیٹی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف 4 فوجداری الزامات کی متفقہ طور پر سفارش کر دی ہے۔

محکمہ انصاف کو بھیجی گئی سفارشات میں انتخابات کے نتائج بدلنے اور 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے وقت لوگوں کو بغاوت پر اکسانے، سازش اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے الزامات شامل ہیں۔

تاہم سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ان الزامات کو جھوٹے اور متعصبانہ کوشش قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ’’مجھ پر مقدمہ چلانا ایسا ہی ہے جیسے مواخذہ تھا، مجھے اور ریپبلکن پارٹی کو حاشیہ پر لانے کی یہ ایک متعصبانہ کوشش ہے۔‘‘