خاتون مسافر کے سامنے فحش حرکت‘ بس کلینر گرفتار

خاتون کے مطابق ملزم نے اس کے سامنے اپنی پتلون کی زپ کھول دی۔ جب اس نے مزاحمت کی اور پولیس میں شکایت درج کرنے کی دھمکی دی تو اس نے بھی اسے دھمکی دی۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔

دکشن کنڑ: ایک خاتون مسافر کی مبینہ جنسی ہراسانی کے الزام میں 26سالہ بس کلینر کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت محمد عمران ساکن کنجارو نزد باجپے منگلورو کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق پیشہ سے ڈاکٹر خاتون نے اس ضمن میں اُلال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔

یہ واردات اس وقت پیش آئی جب خاتون بنگلورو سے منگلورو تک سفر کررہی تھی۔ خاتون کے مطابق ملزم نے اس کے سامنے اپنی پتلون کی زپ کھول دی۔ جب اس نے مزاحمت کی اور پولیس میں شکایت درج کرنے کی دھمکی دی تو اس نے بھی اسے دھمکی دی۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button