ڈی جے گاڑی پر ویڈیو بنانے والے کیمرہ مین کی کرنٹ لگنے سے موت

جب ڈی جے اوپر سے گزرنے والے ہائی ٹینشن تار کے نیچے سے نکل رہا تھا تو کیمرہ مین ساگر (24) اس پر کھڑا ہو کر ویڈیو بنا رہا تھا، اسی دوران اس کا سر تار کی زد میں آ گیا اور ساگر کو کرنٹ لگ گیا۔

جونپور: اترپردیش کے جونپور ضلع کے سرائی کھیم گاؤں میں اتوار کی دیر رات ڈی جے کے اوپر چڑھ کر ویڈیو بنانے والے کیمرہ مین کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر نوجوان کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، پڑوسی پریاگ راج ضلع سے جونپور ضلع کے منگرا بادشاہ پور تھانہ علاقہ کے تحت سرائے کھیم گاؤں کے رہنے والے راج کشور موریہ کے یہاں بارات آئی تھی اور باراتی ناچ گا رہے تھے۔

جب ڈی جے اوپر سے گزرنے والے ہائی ٹینشن تار کے نیچے سے نکل رہا تھا تو کیمرہ مین ساگر (24) اس پر کھڑا ہو کر ویڈیو بنا رہا تھا، اسی دوران اس کا سر تار کی زد میں آ گیا اور ساگر کو کرنٹ لگ گیا۔

اس دوران ڈی جے میں بھی کرنٹ دوڑ گیا، اسی دوران گاڑی پرسوار دیگر تین نوجوان گر کر زخمی ہوگئے۔ ساگر کو فوری طور پرڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

واقعہ کے بعد دولہا اور اس کے اہل خانہ اور رشتہ دار وہیں رکے رہے جس کے بعد شادی پرامن طریقے سے انجام پائی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button