آر ایس ایس کے یونیفارم میں ملبوس 3 لکچررس کی تصویر پر تنازعہ

تصویر میں موجود لکچررس کی شناخت اسسٹنٹ پروفیسر تعلقات عامہ آلوک کمار گورو، نفسیات کے لکچرر وجیندر پانڈے اور بائیو سائنس کے لکچرر راکیش کمار کی حیثیت سے کی گئی۔

کلبرگی: کرناٹک کی سنٹرل یونیورسٹی سے وابستہ تین لکچررس کی آر ایس ایس کے یونیفارم میں تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا۔ الند تعلقہ کے کاڈاگنچی موضع میں واقع یونیورسٹی کے لکچررس تصویر میں لاٹھیوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکچررس کی آر ایس ایس سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ تصویر میں موجود لکچررس کی شناخت اسسٹنٹ پروفیسر تعلقات عامہ آلوک کمار گورو، نفسیات کے لکچرر وجیندر پانڈے اور بائیو سائنس کے لکچرر راکیش کمار کی حیثیت سے کی گئی۔

 ذرائع نے کہا کہ تصویر میں لکچررس‘ آر ایس ایس کے نوجوان رضاکار اور طالب علم کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر حال ہی میں کیمپس میں منعقدہ آر ایس ایس پاٹھ سنچالن پروگرام کے دوران لی گئی۔

 یونیورسٹی کا عملہ جو اس سے ناراض ہے نے اعتراض کیا کہ یونیورسٹی کا عملہ کسی تنظیم سے اپنی وابستگی ظاہر نہیں کرسکتا اور وہ تعلیمی اور تحقیقی کاموں سے ہٹ کر کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوسکتے۔

یونیورسٹی کے احکام نے کہا کہ یہ واقعہ ان کے علم میں نہیں آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تصدیق کی جائے گی۔ یونیورسٹی کے لکچررس کو صرف درس تدریس تک خود کو محدود رکھنا چاہیے وہ دیگر سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوسکتے۔“

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button