Video: شادی کے دوران قیمتی تحائف کے خلاف دلت خاندان کو دھمکی

دیہات کے اعلیٰ ذات گروپ کی جانب سے شادی میں بطورِ تحفہ رائل انفیلڈ موٹر سائیکل دینے پر مبینہ تحدیدات کے بعد دلت خاندان نے پولیس سے اپیل کیا تھا۔

سنبھل (یوپی): ایک دلت خاندان کی 20 سالہ بیٹی کی شادی کے لیے مدد طلب کرنے پر پولیس انھیں مدد فراہم کی۔ دیہات کے اعلیٰ ذات گروپ کی جانب سے شادی میں بطورِ تحفہ رائل انفیلڈ موٹر سائیکل دینے پر مبینہ تحدیدات کے بعد دلت خاندان نے پولیس سے اپیل کیا تھا۔

دلہن کے والدین رشی پال والمیکی اور شیلا دیوی نے ادّعا پیش کیا تھا کہ مقامی سرپنچ نے ان سے کہا کہ اگر وہ پرامن طریقہ پر شادی رچانا چاہتے ہیں تو اونچی ذات کے خاندانوں کی طرح قیمتی تحفہ نہ دیں۔

انھیں برات پر سنگباری جیسے تشدد کا انتباہ بھی دیا گیا۔ دلہن کی ماں شیلا دیوی نے بتایا کہ دیہات میں ان کا واحد دلت خاندان ہے اور پڑوسی دیہاتوں کے لوگ زور دے کر کہہ رہے ہیں کہ بائیک بطورِ تحفہ دے کر ان کے خاندانی روایت کے خلاف قیمتی تحفہ دیں تو بیٹی کی شادی نہیں ہونے دیں گے۔

ابتداء میں کوئی اعتراض نہیں کیے گئے، لیکن نئی موٹر سائیکل اور دیگر تحائف دیکھنے کے بعد گڑبڑ شروع کرکے مہمانوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے۔ شیلا دیوی نے مزید کہا کہ انھیں پولیس اور ایک سابق وزیر کی مدد حاصل کرنی پڑی۔

پولیس کی اب مدد ملنے پر توقع ہے کہ شادی پُرامن طریقہ سے انجام دی جائے گی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چکریش مشرا نے بتایا کہ انھوں نے کھوکیا دیہات کو ایک پولیس ٹیم روانہ کیا ہے جو دلت خاندان کو دھمکانے والوں سے پوچھ تاچھ کرے گی۔

انھوں نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب پر وہ اعتراض نہیں کریں گے، لیکن مہمانوں کی سلامتی کا تیقن کرنے شادی ختم ہونے تک پولیس ٹیم وہاں موجود رہے گی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button