ایشیاء

فلپائن میں شدید زلزلہ کے جھٹکے

جنوبی فلپائن کے صوبہ داواو آکسیڈینٹل میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

منیلا: جنوبی فلپائن کے صوبہ داواو آکسیڈینٹل میں منگل کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے یہ اطلاع دی۔

سیسمولوجی مرکز نے ایک بیان میں بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 درج کی گئی۔ ادارے نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:39 بجے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ کا مرکز سرنگانی شہر میں بلوت جزیرہ سے تقریباً 434 کلومیٹر جنوب مشرق میں زمین کی سطح سے 122 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر” سے متصل واقع ہونے کی وجہ سے جزیرہ نما فلپائن میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں۔